پاکستان سے تجارت اور راہداری تعاون میں رکاوٹوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، افغان وزیر
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت اور راہداری تعاون میں رکاوٹوں کاخاتمہ چاہتے ہیں۔ پشاور میں اپنے بیان میں افغان وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نائب وزیر تجارت سے بہتر تجارتی اور راہداری تعلقات پر آن لائن بات ہوئی۔ نورالدین عزیزی نے کہا کہ پاک افغان تجارت بڑھانے اور 2 برس کے دوران کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان وزیر تجارت کے مطابق تجارت اور راہداری رکاوٹیں دور کرنے اور سہولتوں کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔ پاک افغان حکومتوں اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ نورالدین عزیزی نے کہا مسائل پر بات کیلئے پاکستان کے نائب وزیر تجارت محمد خرم آغا کو کابل آنے کی دعوت دی ہے۔
Load/Hide Comments


