اٹلی اور فرانس میں سیلاب کی تباہی، کئی ساحت سیلاب کے زد میں

روم(انتخاب نیوز) عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک اٹلی اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب نے وہاں تباہی مچا دی ہے، اطلاعات کے مطابق مسلسل بارشوں سے ندیوں کی پانی نے سیلاب کی شکل اختیار کی اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں درجنوں گھر تباہ ہو گئے ہیں اور اس سے ان علاقوں میں کئی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں،
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی اور فرانس میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے پہاڑی علاقوں سے سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔
اٹلی میں سیلابی ریلے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ایک لاش ریسکیو ادارے کے ایک اہلکار ی ہے جب کہ دوسری لاش ایک شہری کی ہے۔ اٹلی کے اسپتالوں میں 70سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ اٹلی و فرانس میں سیلابی ریلے میں کئی کاریں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات مفقود ہو گئے ہیں۔
اٹلی اور فرانس کے درمیان پہاڑی سلسلے کی شاہراہ پر اپنی کاروں میں سفر کرنے والے 16 سیاحوں کو ریسکیو اداروں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جن میں دو جرمنی کے شہری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں