ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے میں بم دھماکہ، 18 ہلاک، درجنوں زخمی

شام میں بارود سے بھری گاڑی کے بم دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے الباب میں پیش آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکا بس اسٹیشن کے نزدیک ہوا، دھماکے سے اطراف میں آگ لگ گئی اور نزدیکی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکےکے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں