تربت،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسانی حقوق کی کارکن کے والد جاں بحق

تربت:بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سنگانی سر کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن اوربلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے سابقہ وائس چیئرپرسن طیبہ بلوچ کے والد حنیف چمروک جاں بحق ہوگئے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے تربت سنگانی سر کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کردیاحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےپولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں