آئی ایم ایف کا کورونا سے متاثرہ ممالک کے قرضوں میں ریلیف کا اعلان

کراچی: آئی ایم ایف نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کر دیا، دوسری جانب ریپڈ فنانس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے لئے قرض کی منظوری کا فیصلہ 16 اپریل کو ہوگا۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 25 غریب ممالک کے لئے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے قرضوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہے، ان ممالک میں افغانستان، سنٹرل افریقن ریپبلک، چاڈ،کوموروس، کانگو، گمبیا، مڈگاسکر، موزنبیق، سلومن آئی لینڈ، تاجکستان، ٹوگو، یمن شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق ریلیف کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے معاشی بحران کیلئے دیا گیا ہے۔دوسری جانب ریپڈ فنانس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے لئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کے لئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 16 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں