عالمی مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا مزید 2 کروز میزائل کا تجربہ
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود مزید 2کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2کروز میزائل سمندر میں فائر کئے۔ رواں سال 8جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8بیلسٹک میزائل فائر کئے تھے۔شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اورپابندیوں کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


